اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفیر ساجد بلال نے کہا ہے کہ سفارتخانے کی جانب سے قائم کیا جانے والا یہ ڈیسک 10روز تک زائرین امام حسین علیہ السلام کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت خدمات فراہم کریگا۔یاد رہے کہ زائرین کے ویزہ مسائل پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے دفتر خارجہ میں عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کی تھی اور انہیں وزیرے کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے کا کہا تھا، اسلام ٹائمز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اب تک عراق ایمبیسی نے 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ویزے جاری کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر مملکت برائے اورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں سے وو پاک ایران بارڈر تفتان جائیں گے، عراق روزہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے جانیوالے پاکستانیوں سے ملیں گے اور انکی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169